پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

لاہور (خبر نگار) 30 نومبر کو پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کو کامیاب بنانے کیلئے پیپلز پارٹی لاہور کی تیاریاں  عروج پر پہنچ گئیں 5 ہزار سے کارکنوں رہنمائوں کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے یوم تاسیس کی تقریب سے بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کریں گے مرکزی رہنما اعتزاز احسن، سابق صدور  پی پی پی پنجاب رانا آفتاب قاسم ضیاء امتیاز صفدر وڑائچ، پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر الزماں کائرہ خطاب کریں گے صدر پی پی پی لاہور ثمینہ خالد گھرکی کنونشن کی صدارت کریں گے اور صدر پنجاب پی پی پی میاں منظور وٹو مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے زاہد ذوالفقار خان، رانا اشعر نثار، افتخار شاہد، فضل الرحمن بٹ، حاجی امداد حسین، فیصل مہر، عارف نسیم کاشمیری پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی نے گزشتہ رورز ڈی سی لاہور سے ملاقات کی۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے پی پی پی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ضیاء اللہ خان بنگش سابق ایم پی اے کی رہائش گاہ پر شاد باغ میں اجلاس ہوا جس میں یوم تاسیس کی تقریب بھر پور شرکت کرنے کیلئے لائحہ عمل تیا کیا گیا۔ اجلاس میں اقبال سیالوی، محمد سلیم مغل، جبران بنگش، رشید ٹھیکیدار، ذوالفقار علی ببو، زاہد انجم، شاہد سلہری، میاں زاہد، ارشد بلا اور ملک یٰسین سمیت دیگر افراد نے بھر پور شرکت کی۔