معلمات اور طالبات کا دوران ایوان کارکنانِ تحریک پاکستان

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول شاہدرہ ٹائون کی معلمات اور طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے  خواتین ڈگری کالج، اسلامیہ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول شیخوپورہ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہربنس پورہ، الفلاح ایجوکیٹرز عامر ٹائون ہربنس پورہ‘ زیڈ ایم پبلک سکول آئوٹ فال روڈ لاہور اور دی مکتب ہائی سکول آئوٹ فال روڈ شیش محل میں دو قومی نظریہ پر لیکچر دیئے۔