مسلم لیگ ن کے بلدیاتی امیدواروں کے اختلافات ختم کرنے کے لئے حمزہ شہباز کی سربراہی میں قائم بورڈ متحرک

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کی جن یونین کونسلوں کے چیئرمین وائس چیئرمین سمیت دیگر شعبوں پر امیدواروں کے حوالے سے اختلافات تھے ان کو دور کرنے کے لئے میاں حمزہ شہباز کی سربراہی میں قائم  بلدیاتی پارلیمانی بورڈ سرگرم ہو گیا گزشتہ روز این اے 118، این اے 122، این اے 128 سمیت دیگر حلقوں میں میاں حمزہ کی سربراہی میں قائم بورڈ نے حمتی فیصلے کئے اور بورڈ میں پرویز ملک، خواجہ احمد حسان، خواجہ عمران نذیر، مہر اشتیاق اور دیگر بھی شامل تھے۔