مسلم لیگ (ن) کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتی ہے: عطا مانیکا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور عطا محمد مانیکا نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے  اور اس حوالے سے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی حامی ہے۔ یہ بات انہوں نے آزادکشمیر کوٹلی میں مسلم لیگ (ن )کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کہی۔  ملاقات کرنے والوں میں (ر) کرنل مشتاق ممبر جنرل کونسل پی ایم ایل (ن) آزاد جموں و کشمیر ، عبدالرزاق صدر مسلم لیگ( ن) ٹریڈ رزونگ کوٹلی عبد الرزاق صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن) سٹی کوٹلی شہزاد صدر حلقہ کوٹلی ، مسعود احمد ممبر جنر کونسل پی ایم ایل( ن) آزاد کشمیر ،سردار محمد معروف جنرل سیکرٹری پی ایل( ن) ضلع کوٹلی آزاد کشمیر شامل تھے -