مذہبی سیاسی جماعتیں ڈرون حملوں کیخلاف متحد ہو جائیں: علامہ ریاض شاہ

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ ڈرون حملوں کے خلاف تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں متحد ہو جائیں۔ ایران اور عالمی طاقتوں کا معاہدہ قیام امن کی طرف اہم قدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچنے پر  گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اہلسنّت آج29 نومبر کو جمعہ کے اجتماعات میں ڈرون حملوں کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کرے گی۔