محکمہ لوکل گورنمنٹ میں متعدد افسروں کے تبادلے و تقرر

لاہور(خبر نگار) محکمہ  لوکل گورنمنٹ پنجاب نے 25 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری  کر دیئے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق  داتا گنج بخش ٹائون لاہور کے ٹی او(پی اینڈ سی)قمر الاسلام کی خدمات ڈی سی او فیصل آباد کے سپرد کر دی گئیں۔  خالد مسعود کوٹی او پی اینڈ سی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد تعینات کیا گیا  جبکہ محمد سعید کو محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈ بھجوا دیا گیا۔