لاہور میں ڈینگی سے ایک اور خاتون جاں بحق، پنجاب میں 29 نئے کیس سامنے آ گئے

لاہور میں ڈینگی سے ایک اور خاتون جاں بحق، پنجاب میں 29 نئے کیس سامنے آ گئے

لاہور (نیوز رپورٹر) میو ہسپتال میں ڈینگی کی ایک مریضہ جاں بحق ہو گئی۔ جمعرات کے روز چائنہ سکیم کی 58 سالہ رہائشی رضیہ میو ہسپتال میں ڈینگی کی وجہ سے زیرعلاج تھی لیکن وہ جمعرات کے روز جاں بحق ہو گئی جس کے بعد ڈینگی سے رواں سال ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 20 سے زائد ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ روز ڈینگی کے 29 نئے کیسز سامنے آئے جس میں لاہور کے 18 جبکہ راولپنڈی کے 9 مریض شامل ہیں۔
خاتون چل بسی