عید میلاد النبیؐ کو استحکام و سلامتی کے طور پر منایا جائے گا: عالمی جماعت اہلسنت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر مفتی سید مصطفی اشرف رضوی نے کہا  کہ اس سال عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پاکستان کے استحکام وسلامتی کے پیغام کے طور پر منایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے  مرکزی دفتر 11 داتا دربار روڈ حزب الاحناف لاہور میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  اجلاس سے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید شاہد حسین گردیزی، مفتی غلام حسن، مولانا محمد آصف برکاتی، مولانا محمد حنیف اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔