علماء معاشرہ کی اصلاح کیلئے کردار ادا کریں: میاں جمیل

لاہور (خصوصی نامہ نگار)  نئی عسکری قیادت دہشت گردی کی پرائی جنگ سے نکلنے کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید پاکستان کے مرکزی سربراہ میاں محمد جمیل نے نئے آرمی چیف کے تقرر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد دہشت گردی کیخلاف امریکی جنگ نے بہت نقصان پہنچایا۔ حکمران ادراک کریں۔ میاں محمد جمیل  نے کہا کہ عالم اسلام قرآن و سنت پر متحد ہو کر اسلام کی سربلندی کیلئے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل سے ا ختلافات ختم ہو سکتے ہیں۔ میاں جمیل نے مزید کہا کہ علماء معاشرہ کی اصلاح اور اتحاد امت کیلئے کردار ادا کریں۔