شام نگر روڈ 10سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، عوام سراپا احتجاج

لاہور (خبر نگار) شام نگر روڈ 10سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس سے حادثات اور ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے، اہل علاقہ عوامی نمائندوں کی غفلت پر سراپا احتجاج ہیں تفصیلات کے مطابق چوبرچی چوک سے بند روڈ کو ملانے والے شام نگر روڈ پر جگہ جگہ کھڈے پڑے ہوئے ہیں جن کے باعث گہرے کھڈوں کے باعث گاڑیوں کی تباہی کے ساتھ ساتھ حادثات سے متعدد شہری زخمی ہوئے۔ اہل علاقہ نے منتخب نمائندوں کو آگاہ کیا مگر شنوائی نہیں ہوئی۔ ٹریف جام کے باعث اکثر طلبہ اور سرکاری ملازمین لیٹ ہو جاتے ہیں۔ شیر شاہ سوری کہلانے والے خادم اعلیٰ کے شہر کے وسط میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شہریوں نے وزیر اعلیٰ اور منتخب نمائندوں سے سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا۔