سلمان رفیق کا رات اچانک دورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم، ناقص انتظامات پر سخت برہمی

لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے  گزشتہ کی رات ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ کیا-انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال پر انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔  صفائی اور انتظامی معاملات  فوری طور پر درست نہ کئے گئے تو ایم ایس  ڈاکٹر خالد کے خلاف  ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر آصف علی خان کو موقع پر طلب کرکے ہدایت کی کہ وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا روزانہ دورہ کرکے ہسپتال میں صفائی اور انتظامی معاملات کو درست کریں۔