خواتین ڈگری کالجز میں ڈینگی آگاہی سیمینار

لاہور(لیڈی رپورٹر) مختلف خواتین کالجوںمیں ڈینگی آگاہی سیمینار ہوئے ۔  تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کالج برائے خواتین میں پرنسپل پروفیسر کوکب تسنیم بٹ کی زیر نگرانی  سیمینار میںڈی او سوشل ویلفیئر فیض وڑائچ نے رضاکار طالبات میں ڈینگی کٹس تقسیم کیں۔  بلال گنج  خواتین ڈگری کالج میں پرنسپل ڈاکٹرناعمہ خورشید کی زیرنگرانی  سیمینار  ہوا  صوبائی وزیر  خوراک بلال یٰسین  مہمان خصوصی تھے۔