خواتین ارکان کیلئے اسمبلی کے قواعد و ضوابط سے آگاہی ضروری ہے: ذکیہ شاہ نواز

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیربرائے بہبودآبادی پنجاب ذکیہ شاہنوازنے کہاہے کہ  خواتین ارکان کے لئے اسمبلی کے قواعد وضوابط سے آگاہی بہت ضروری ہے۔انہوںنے ان خیالات کاظہار گزشتہ روزویسٹ منسٹر فائونڈیشن برطانیہ اور پنجاب اسمبلی کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی سیشن سے خطاب میں کیا۔ جس میں 20 ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔  ڈائریکٹر جنرل پنجاب اسمبلی مہر عنایت اللہ نے اسمبلی کے قواعدوضوابط پر روشنی ڈالی اور ممبران کے سوالا ت کو مثالوں سے واضح کیا۔