حکمرانوں کے دل اور تلواریں اغیار کے ساتھ ہیں: لیاقت بلوچ

حکمرانوں کے دل اور تلواریں اغیار کے ساتھ ہیں: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی  کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا  کہ جنرل پرویز مشرف و زرداری حکومت کے بعد موجودہ حکمران بھی امریکی ڈکٹیشن پر چل رہے ہیں، حکمرانوںکے دل اور تلواریں اغیار کے ساتھ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام ناصر باغ میں امید فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، سیدوقاص جعفری ، پرنسپل  اسلامیہ کالج سول لائنز پروفیسر خالد جاوید ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب رائے حق نواز ، ناظم لاہور مدثر شاہ اور ناظم علاقہ غربی جبران بٹ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا کہ بھارت سے ویزہ کی پابندی کو ختم کرنے کی خواہش رکھنے والے حکمران چاہتے ہیں کہ نظریہ پاکستان کو دفن کر دیا جائے۔