جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف بنانا نواز شریف کا مثبت اقدام ہے: مذہبی رہنما

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل راحیل شریف کا تقرر انشاء اللہ ملک وقوم کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔  وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا اقدام  انتہائی مثبت ہے ۔   ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت  علامہ محمد راغب حسین نعیمی ، انجمن اساتذہ کے صدر علامہ پیر محمد اطہر القادری سنی اتحاد کونسل (سواد) کے چیئرمین و رکن پنجاب اسمبلی پیر محفوظ مشہدی،مرکزی امیر جماعت اہلسنت صاحبزادہ مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی، صاحبزادہ نعیم عارف نوری، مولانا خادم حسین شرقپوری، سردار محمد خان لغاری، مولانا احسان الحق صدیقی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات صاحبزاد عثمان علی  چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب مولانا غلام محمد سیالوی نے آرمی چیف کے تقرر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کیا۔