جامعہ اشرفیہ کے وفد کا دورہ دارالعلوم تعلیم القرآن،سانحہ راولپنڈی پر اظہار افسوس

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء کے وفد نے نائب مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی قیادت میں دارالعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی کا دورہ کیا اور مہتمم مولانا اشرف علی سے ملاقات کرکے سانحہ راولپنڈی پر اظہار تعزیت کیا اس موقع پر مولانا انوار الحق، مولانا عبدالخالق، مفتی امان اللہ اور دیگر علماء بھی موجود تھے مولانا فضل الرحیم اشرفی اور دیگر علماء نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس سانحہ میں ملوث قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سازش کو بے نقاب کیا جائے  سانحہ  راولپنڈی کے زخمی و  شہداء کے ورثاء کو معاوضہ تاجروں کے مالی نقصان کا ازالہ کرتے ہوئے مسجد و مدرسہ اور دکانوں کو حکومت وعدہ کے مطابق فوری تعمیر کرے۔ وفد میںمفتی احمد علی، مفتی محمود، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا احمد عمر، مولان سمیع اللہ حقانی،مولانا فہیم الحسن تھانوی، مفتی محمد زکریا، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا اسد اللہ شامل تھے۔