ترجمان ایل ڈی اے کی وضاحت

لاہور (خبرنگار) ضلعی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے مابین کمرشل سڑکوں کا تنازع عرصہ دراز سے چل رہا ہے اس ضمن میں محکمہ انٹی کرپشن میں انکوائری بھی چل رہی ہے۔ وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ کمرشل پالیسی، کمرشل ریٹ اور کمرشل روڈ کو کلیئر کرنا حکومت کا کام ہے۔