بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کیلئے 10ہزار کمبل کی ضرورت ہے، ڈاکٹر مجید نظامی کے نام خط

لاہور (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں محصور پاکستانی رحیم نگر، رام نگر، خابصور، گیلہ تلہ، گائے، بہند ہار، رنگپور کے کیمپوں میں شدید سردی کے دوران کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان کے لئے دس ہزار کمبل کی ضرورت ہے یہ بات اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ایس پی جی آر سی بنگلہ دیش ہارون الرشید نے چیف ایڈیٹر نوائے وقت، نیشن ڈاکٹر مجید نظامی کے نام خصوصی خط میں بتائی۔ دریں اثناء آج محصورین پاکستان بنگلہ دیش کی طرف سے نماز جمعہ کے موقع پر اہلیہ محترمہ ڈاکٹر مجید نظامی ریحانہ مجید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی اہتمام کیا گیا۔