بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقہ میں جماعۃ الدعوۃ کا ’’جھگی منصوبہ‘‘ شروع

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعۃالدعوۃ کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فائونڈیشن کی طرف سے بلوچستان کے متاثرین زلزلہ کے لئے جاری ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تحت ’’جھگی منصوبہ‘‘ کا بھی آغاز کر دیا گیا ۔ ابتدائی طور پر 60عارضی گھر مکمل کر کے متاثرین کے حوالے کر دیئے گئے جبکہ مزیددو سو گھروں کا تعمیراتی سامان متاثرین میں تقسیم کیا گیا۔ عارضی گھر آواران، منگولی، لباچ، گشکور، ملار، نیابت ، ڈھل بیدی اور دیگر علاقوں میں بنائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فلاح انسانیت فائونڈیشن پاکستان کے چیئرمین اور زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے نگران حافظ عبدالرئوف نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔