اہل علاقہ کیلئے فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری رکھوں گا:عامر خان

لاہور (پ ر) عذرا ناہید میڈیکل کالج کے تعاون سے اُمیدوار برائے چیئرمین یوسی 68 عامر خان کی طرف سے مدینہ پارک قلعہ گجر سنگھ میں دوروزہ فری میڈیکل  کیمپ لگایا گیا۔ عامر خان نے کہاکہ میں فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر شاہین بٹ، آغا گلریز، سہیل بٹ، غلام حسین، کالا پہلوان، اشرف بٹ، شیخ رشید، شاہ جہان، فیصل زرگر، ایم آصف، بدر ہونین، ارشد مہر، باجی بے بی، کالا کیل کانٹے والا، سابق کونسلرشازیہ بٹ، فواد کبیر، امیدوار یوتھ کونسلرحسنین فاروق، فیصل صدیق اور فیض صدیق نے بھی شرکت کی۔