انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کا 25 رکنی وفد جنوبی افریقہ روانہ

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد علی سراج کی قیادت میں جید علماء کا 25 رکنی وفد جنوبی افریقہ روانہ ہو گیا۔ وفد میںرکن پنجاب اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی، علامہ احمد لدھیانوی، مولانا زاہدالراشدی، مولانا زاہد قاسمی، سید کفیل بخاری، مولانا بدر عالم چنیوٹی، پروفیسر ڈاکٹر ظفراللہ خان،مولانا قاری رفیق،مفتی شاہد اور مرزا مسرور قادیانی کے نومسلم بھتیجے شمس الدین شامل ہیں۔ علماء جنوبی افریقہ میں ختم نبوت کانفرنسوں میں شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر احمد علی سراج نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی سپریم کورٹ کی جانب سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینا تاریخ ساز فیصلہ ہے۔