اقبال ایونیو سوسائٹی میں شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ

لاہور (پ ر) اقبال ایونیو کواپریٹو سوسائٹی کے مکینوں نے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف اور صوبائی وزیر اقبال چنڑ سے مطالبہ کیا کہ سوسائٹی کے انتخابات میں کواپریٹو ایکٹ کے قوانین کے خلاف حصہ لینے والے گروپ کو نااہل قرار دیا جائے۔ انہوں نے رجسٹرار سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قواعد و ضوابط کا نفاذ انصاف پر کرائیں شفاف، غیر جانبدارانہ انتخابات سے سوسائٹی میں انتشار کو روکا جائے اور قانون کے خلاف کسی کو انتخاب لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔