اسلامی ریاست کو کسی صورت سیکولر نہیں بننے دینگے: مولانا عبدالغفور حیدری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے محل کی دیوار ایک ایک کر کے گررہی ہے اب صرف نعروں کی بنیاد پر سیا ست چمکائی جا رہی ہے، نیٹو سپلائی کے خلاف دھر نے دینے والے ڈرون حملوں کے خلاف قرار داد میں نیٹو سپلائی کے خلاف چند الفاظ شامل کر نے کے لیئے تیا رنہ تھے نیٹو کے خلاف دھرنے دینے والی جماعت خود خیبر میں سیکو لر تعلیم کے لیئے ڈالر واصول کر رہی ہے ۔خیبر کی ثقافت تبدیل کر نے کی سازش کی جا رہی ہے اور این جی اوز کو مسلط کیا جا رہا ہے ۔