افغانستان میں زخمی طالبان کو ہلاک کرنے کا جرم ثابت‘ برطانوی میرین کو 7 سات سال قید
لاہور (بی بی سی) افغانستان میں ایک زخمی طالبان جنگجو کو ہلاک کرنے کا جرم ثابت ہونے پر برطانوی میرین کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے تاہم سارجنٹ الیگزینڈر بلیک مین چند ہی ہفتوں میں رہا کر دئیے جائیں گے کیونکہ وہ تین سال سے جیل میں ہیں۔ یہ سزا اس وقت سنائی گئی جب اپیل کورٹ نے فیصلہ دیا کہ بلیک مین کے قتل کی سزا کو قتل خطا میں تبدیل کر دیا جائے۔