سالانہ تقریب تقسیم انعامات
لاہور (پ ر) مقامی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیرتعلیم رانا مشہود تھے۔ معزز اکابرین جس میں ایم پی اے وحید گل اور فیضان خالد تھے۔ سکول کے چیئرمین میاں راشد اور ان کے صاحبزادے عمار راشد بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ رانا مشہود نے اول دوم اور سوم آنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ پرنسپل بشریٰ نے بچوں کے جذبات کو سراہا اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔