صوبے کو جعلی ادویات سے پاک کر دیا جائیگا: خواجہ عمران نذیر
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری اور انسداد جعلی ادویات ٹاسک فورس کے چیئرمین خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ صوبے کو جعلی ادویات سے پاک کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں جو کسی رحم کے مستحق نہیں۔