ممتاز بھٹو سے کارکنوں اور معززین کی ملاقاتیں ‘ عید کی مبارکباد دی
میرپور بھٹو(نامہ نگار)سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز علی خان بھٹو سے عیدالفطر کے تیسرے روز بھی سندھ بھر سے پارٹی رہنماﺅں و کارکنان سمیت مختلف برادریوں کے معززین نے وفود کی صورت میں ان کے آبائی گاﺅں میرپور بھٹو پہنچ کر انہیں عید کی مبارک باد پیش کی، جبکہ ملک کے دیگر صوبوں سے مختلف شخصیات نے فون پر عید مبارک دی۔ اس موقعے پر سکھر، خیرپور میرس سمیت دیگر اضلاع کے پارٹی رہنماﺅں نے ممتاز علی بھٹو کو دورے کی دعوتیں دیں جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے پارٹی رہنماﺅں کو یقین دلایا کہ جلد ہی سندھی جاگو سندھ بچاﺅ عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کےلئے سندھ بھر کا دورہ کریں گے۔
ممتاز بھٹو