پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بچ گیا ‘ پرندے سے ٹکرانے کے بعد بحفاظت لینڈنگ
لاہور (آئی این پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والے پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرایا تاہم پائلٹ نے طیارے کو ہنگامی طور پر اتار لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم بحفاظت لینڈنگ سے تمام مسافر محفوظ ہیں۔ پی آئی اے کے انجینئر طیارے کو پہنچنے والے نقصان کو ٹھیک کرنے میں مصرو ف ہیں۔
پرندہ ٹکرا گیا