جنرل ہسپتال ڈی بی ایس سے آپریشن کرنے والا ملک کا پہلا مرکز بن گیا
لاہور (آئی این پی) بیرون ملک سے رعشہ اور پٹھوں کے کھچائو کی بیماری پارکنسن کا علاج کرواکے آنے والوں کی پاکستان میں پروگرامنگ کا کام جنرل ہسپتال میں شروع ہو گیا جس کے باعث اب انہیں مستقبل میں ہر تین سے چار ماہ بعد بیرون ملک نہیں جانا پڑے گااور نہ ہی انہیں خطیر رقم خرچ کرنا پڑے گی ۔ممتاز نیوروسرجن پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو دنے اخبار نویسوں سے گفتگو میں بتا یا کہ جنرل ہسپتال میں پہلی بار چند ماہ قبل ڈی بی ایس کے ذریعے دماغ کے اندر توانائی پہنچا کر رعشہ اور پٹھوں کی بیماری میں مبتلا مریضوں کے آپریشن کئے گئے جو کامیاب رہے۔ حال ہی میں کراچی، اسلام آبادسمیت جنوبی پنجاب سے وابستہ مزید رعشہ کے 9 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا جن کے آپریشن عید الفطر سے قبل مکمل کر لئے جائیں گے۔ ایک آپریشن پر کم و بیش7سے9گھنٹے لگیں گے۔ ڈاکٹر خالد محمو د نے بتا یا کہ ڈی بی ایس کے ذریعے پاکستان میں مڈل ایسٹ، سعودیہ سے زیادہ پارکنسنز کے آپریشن کئے جا رہے ہیں۔