پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز کا نیا مرحلہ شروع کرنے کی تیاری
لاہور (جواد آر اعوان/نیشن رپورٹ) ریاست کے دشمنوں کو بے اثر کرنے کیلئے پنجاب میں سرچ آپریشن آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ بچ جانیوالے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی آپریشنز کا نیا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے ’’نیشن‘‘ کو بتایا نیشنل ایکشن پلان کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے پنجاب میں فروری میں آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ اس نوعیت کی درجن سے زائد کارروائیوں میں کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ پنجاب کے اہم ارکان کو پکڑ لیا گیا۔ نئے آپریشنز کی تعداد کراچی کی نسبت کم ہو گی۔ یہ کارروائیاں بڑے پیمانے پر نہیں ہونگی۔ اس سلسلہ مںی بلوچستان صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ تصدیق کی لیکن آپریشنز کی تعداد اور دیگر تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور کہا کامیاب کارروائیوں سے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مستقبل قریب میں پنجاب دہشت گردی کیخلاف ٹاسک پورا کر لے گا۔ دہشت گردی کا بڑا نیٹ ورک توڑا اس حوالے سے جلد پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاؤں گا۔ کامیاب کارروائی میں شیخوپورہ سے القاعدہ رہنما ابدالی کو ساتھیوں سمیت پکڑا۔ رائیونڈ میں کامیاب آپریشن کیا۔ کالعدم تحریک طالبان کے اہم رہنما حافظ ثناء اللہ الیاس، قاری ضرار کو انٹیلی جنس معلومات پر گرفتار کیا اور سی آئی اے پولیس کے حوالے کر دیا۔ آر اے بازار سے خودکش جیکٹس بنانے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ، ایک دوسری کارروائی میں یوحنا آباد واقعہ میں مبینہ ملوث عابد بیگ معاویہ کی گرفتاری عمل میں آئی۔