ڈاکٹر مجید نظامی کی رحلت ایک ادارے نہیں ملک و قوم کا نقصان ہے: خالد مسعود گوندل
لاہور( خصوصی رپورٹر) صدرسوسائٹی آف سرجنز اور ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ویمنز کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے مجید نظامی کی وفات کو محض ایک ادارے کا نقصان نہیں بلکہ ملک و قوم کا نقصان قراردیا ہے۔ گزشتہ روز اپنے تعزیتی خط میں لکھا ہے غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم نوائے وقت فیملی کے ساتھ ہیں انہوں نے مزید لکھا ہے کہ صحافتی اقدار اور اصولوں کے امام کی دنیا سے رخصتی ملک و قوم کا ایک نقصان ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مسعود گوندل نے بتایا کہ کمسن بچہ محمد حسن مسعود گوندل ڈاکٹر مجید نظامی سے محبت کا اظہار پر نم آنکھوں سے کرتا رہا اور انکے ہمراہ اپنی تصویر دکھاتے ہوئے فرط جذبات سے روپڑا۔