نوید کمال بھٹی انتقال کرگئے وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار تعزیت
لاہور( خصوصی رپورٹر) لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور اے آر وائی چینل کے بیوروچیف عارف حمید بھٹی کے بھائی نوید کمال بھٹی گزشتہ روز انتقال کرگئے ۔دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، سیکرٹری اطلاعات پاکستان امیرالعظیم، انور نیازی، چوہدری فرحان شوکت ہنجرا، قیصر شریف نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے۔