'' ای گورننس برائے گڈگورننس'' کا آغاز خوش آئند ہے: حاجی محمد حنیف

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق صدرحاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں'' ای گورننس برائے گڈگورننس'' کاآغاز خوش آئندہے۔ نظام کوجدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے اداروں اورعوام کے درمیان فاصلہ سمٹ جائے گا۔ اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کیلئے عہدحاضر کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرناہوگا۔