ہماری حکومتوں نے تعلیم کو اولین ترجیح نہیں بنایا: ادریس شاہ زنجانی

ہماری حکومتوں نے تعلیم کو اولین ترجیح نہیں بنایا: ادریس شاہ زنجانی

لاہور (پ ر) عالمی تحریک عظمت مصطفی کے چیئرمین سید اویس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ وفاقی اور مرکزی حکومتوں کو وسائل کا بڑا حصہ تعلیم کیلئے مختص کر دینا چاہئے۔ اسلام نے تعلیم کی اہمیت پر بہت زور دیا ہے اور حصول علم کو ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض قرار دیکر اسے معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری بنایا ہے۔ جب تک مسلمان اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق تعلیم کے حصول کو مقصد بنائے رہے‘ انہوں نے دنیا پر حکمرانی کی‘ علم کے فروغ کیلئے یورپ اور جدید دنیا پر مسلمانوں کے بے انتہا احسانات ہیں مگر علم سے روگردانی نے ہمیں پستیوں میں دھکیل دیا۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی ترقی کی منزل اسی وجہ سے طے نہ کر سکا کہ ہماری حکومتوں کی ترجیح تعلیم بھی نہیں رہی۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات شہلا اویس زنجانی نے قرارداد پیش کی جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنانے کیلئے انٹرولمنٹ ایمرجنسی کے نفاذ کو سراہا گیا۔