ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی کتاب اللہ، کعبہ اور بندہ کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا

لاہور (پ ر) ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی کتاب ”اللہ کعبہ اور بندہ“ کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا ہے۔ ”اللہ کعبہ اور بندہ“ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا وہ منفرد سفر نامہ حجاز ہے جو خانہ کعبہ، روضہ رسول اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات اور ریاض الجنہ میں بیٹھ کر لکھا گیا ہے۔ کتاب میں ڈاکٹر مجید نظامی، مستنصر حسین تارڑ، حسن نثار، محسن فارانی، عبدالمالک مجاہد، عطا ءالحق قاسمی، ڈاکٹر اجمل نیازی، مفتی رفیع عثمانی، مولان فضل الرحیم اور مولانا طارق جمیل کی آراءشامل ہیں۔