پی پی کا صدارتی الیکشن میں عدم شمولیت کا فیصلہ شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے:شیخ قیصر محمود

 لاہور (خبرنگار) مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو بددلی اور مایوسی کی کیفیت میں میدان سے بھاگنا پڑا، بائیکاٹ کے نام پر صدارتی انتخابات سے راہ فرار درحقیقت شکست کا اقرار ہے۔ پیپلزپارٹی بائیکاٹ کی آڑ میں حکومت اور جمہوریت کو بلیک میل اور ڈی ٹریک کرنے کاخیال دل سے نکال دے، رضا ربانی کے میدان میں نہ ہونے سے صدارتی الیکشن کی آئینی حیثیت پرکوئی فرق نہیں پڑے گا۔