پیپلزپارٹی کا دور مسلم لیگ ن سے ہزارگنا بہتر تھا: اشرف بھٹی

لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی کے رہنما اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سرمایہ دار حکمرانوں نے غریبوںکا بیڑا غرق کردیا۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے بہترین منصوبہ بندی سے مہنگائی کے آگے جو بند باندھا تھاوہ نوازشریف کے برسراقتدار آنے سے ٹوٹ گیا۔ پیپلزپارٹی کا دور نواز لیگ سے ہزارگنا بہتر تھا۔