پس پردہ قوت نے ایم کیو ایم کی مسلم لیگ (ن) سے ڈیل کرائی: حاجی عدیل

لاہور (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی عدیل احمد نے کہا ہے کہ پس پردہ قوت نے ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) میں ڈیل کرائی ہے، مسلم لیگ (ن) کو ایم کیو ایم کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے لیکن اسکے باوجود مسلم لیگ (ن) نائن زیرو جا کر جھکی جو بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔