وزیراعظم نوازشریف ملک کو درست سمت لے جا رہے ہیں:چودھری محمد حسین گجر

 مانگا منڈی (نامہ نگار) ضلع لاہور کے سابق جنرل سیکرٹری چودھری محمد حسین گجر نے کہا وزیراعظم میاں نواز شریف ملک کو درست سمت لے جا رہے ہیں ان کی دلیرانہ قیادت پر ہمیں فخر ہے اب عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آن پہنچا ہے۔