ممنون حسین کو صدر پاکستان بنانے کا فیصلہ مستحسن ہے:ملک احسان گنجیال

لاہور (پ ر) مسلم لیگی رہنما سابق صدر اے آرڈی کسان کمیٹی ملک احسان نے کہا ہے وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاکستان اور خاص طور پر سندھ کی ہردلعزیز شخصیت ممنون حسین کو صدر پاکستان کےلئے نامزد کرکے کارکنان کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ممنون کی وفاداری، سچائی اور محنت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، انہوں نے اس وقت بھی مسلم لیگ ن کا پرچم بلند رکھا، جب پرویز مشرف کی جانب سے مخالفین کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ سندھ میں پیپلز پارٹی جیسی مضبوط پارٹی کا مقابلہ کرنے کے لئے تجربہ کار سیاسی شخصیت ممنون کو صدر پاکستان کےلئے نامزد کیا جانا میاں نواز شریف کا ایٹمی دھماکے کے بعد دوسرا بڑا کارنامہ ہے۔