مسلم لیگ(ن) کےساتھ سمجھوتے کے تحت صدارتی انتخاب نہیں لڑ رہے: وجیہہ الدین

مسلم لیگ(ن) کےساتھ سمجھوتے کے تحت صدارتی انتخاب نہیں لڑ رہے: وجیہہ الدین

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ ہم (ن) لیگ کے ساتھ کسی سمجھوتے کے تحت صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لے رہے ‘ پیپلز پارٹی نے کیوں انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا آنے والے وقت میں حقائق قوم کے سامنے آ جائیں گے‘سپریم کورٹ تمام فیصلے آئین اور قانون کے تحت کر رہی ہے پیپلز پارٹی والوں کی ویسے ہی آزاد اور خود مختارعدلیہ سے نہیں بنتی‘حکومت کو ڈرون حملے روکنے سمیت قوم سے کئے جانےوالے تمام وعدے پورے کرنا ہونگے۔ لاہور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ تحریک انصاف کبھی بھی مک مکاﺅ اور ڈیل کی سیاست نہیں کرتی اور اب بھی ہم صدارتی انتخابی عمل میں اس وجہ سے حصہ لے رہے ہیں تاکہ مسلم لیگ ن کو واک اوور نہ مل سکے۔