مادر ملتؒ کے یوم ولادت کے سلسلہ میں خصوصی تقریب کل ایوان کارکنان میں ہو گی

لاہور (خبرنگار) تحریک پاکستان کی عظیم رہنما، قائداعظمؒ کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کے 121ویں یوم ولادت کے سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب کل بروز منگل 30 جولائی کو ساڑھے 10 بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں ہو رہی ہے۔ تقریب کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔