لوڈشیڈنگ میں کمی سے متعلق حکومتی بیانات عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہیں: کامل علی آغا

لاہور (خبر نگار) ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ اگر وفاقی وزیر پانی و بجلی کا یہ م¶قف درست مان لیا جائے کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے بجلی چور ہیں تو پھر وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں کیا کہیں گے جو ہر دوسرے دن لوڈشیڈنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی قیادت کرتے رہے ہیں؟ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کے حوالے سے قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔