لاہور پریش کلب لٹریری کمیٹی کے زیر اہتمام نعتہ مشاعرہ

لاہور (پ ر) لاہور پریس کلب لٹریری کمیٹی کے زیر اہتمام نثار عثمانی آڈیٹوریم، لاہور پریس کلب میں گزشتہ روز نعتیہ مشاعرہ منعقدہ ہوا جس کی صدارت نامور شاعر نجیب احمد نے کی۔ مظفر چوہدری، صفدر لودھی، سجاد بری اور قاری شمس الدین نے دلکش ترنم سے نعت خوانی کی۔ جن شعرائے کرام نے سرور کائناتﷺ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے ان میں سلمان رسول، اعجاز فیروز، سلطان محمود، حکیم سلیم اختر، توقیر عباس، تفاخر محمود گوندل، ناصر بشیر، عرفان صادق، فخر الحق نور، ڈاکٹر صغریٰ صدف، ڈاکٹر شاہدہ دلور شاہ، صادق جمیل، واجد امیر، اقبال راہی اور ڈاکٹر ضیاءالحسن شامل تھے۔