عمران نے پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ دی

لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحافیوں کے سخت سوالات پر پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ دی۔ مقامی ہوٹل میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران جب صحافی خیبر پی کے کی حکومت اور نیٹو فورسز کے متعلق سوال کر رہے تھے، عمران خان نے کہا کہ آپ اتنے سخت سوالات مجھ سے کیوں کر رہے ہیں۔ یہ کہنے کے بعد عمران خان ڈائس سے نیچے اترے اور ہوٹل سے باہر چلے گئے جس پر وہاں موجود صحافی پریس کانفرنس ادھوری چھوڑنے پر حیران رہ گئے۔