عالمی مجلس ختم نبوت کے زیر اہتمام افطار پارٹی شام میں مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت

لاہور (پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سرپرست قاری جمیل الرحمان اختر نے مجلس کے عہدیداران قاری علیم الدین شاکر، مولانا سید ضیاءالحسن شاہ، مولانا قاری نذیر احمد، پیر رضوان نفیس، مولانا عزیز الرحمان ثانی، قاری عبدالعزیز، مولانا محمد عابد، مولانا خالد محمود، مولانا قاری ظہور الحق، مولانا عبدالنعیم کے اعزاز میں افطار پارٹی دی جس میں مجلس کے مرکزی راہنما مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے خصوصی شرکت کی۔ مجلس کے عہدیداران نے عہد کیا کہ وہ زندگی کے آخری سانس تک عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔ ایک قرارداد کے ذریعہ حضرت خالد بن ولید اور حضرت زینبؓ کے مزارات کی بے حرمتی پر سخت احتجاج کیا گیا ۔