ختم نبوت و ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے جذبہ بدر اجاگر کیا جائے : علما

ختم نبوت و ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے جذبہ بدر اجاگر کیا جائے : علما

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیراہتمام صاحبزادہ سعید الرحمن احمد کی زیرصدارت دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ لاہور میں شہدائے اصحابؓ بدر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان‘ حافظ شعیب الرحمن‘ علامہ ظہیر کاشمیری‘ محمد شفیق قادری‘ قاری محمد حنیف حقانی اور حافظ محمد یعقوب شاہ نے کہا کہ آج بھی اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے جذبہ بدر کو اجاگر کیا جائے۔ علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ جذبہ جہاد اور ذوق شہادت سے ہی دنیا میں اسلام کو سربلند اور کفر کو سرنگوں کیا جا سکتا ہے کیونکہ جن قوموں میں جذبہ جہاد اور ذوق شہادت ختم ہو جائے‘ وہ قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جایا کرتی ہیں۔