بے نظیر زندہ ہوتیں تو کبھی صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرتیں: ناہید خان

لاہور (این این آئی) ”بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ“ کی سربراہ ناہید خان نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو وہ کبھی بھی صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ نہ کرتیں بلکہ کوئی درمیانی راستہ نکالتیں۔ پیپلز پارٹی کو بائیکاٹ کی بجائے میدان میں رہ کر مقابلہ کرنا چاہئے تھا، بیشک ہار جاتے اورکیا پیپلز پارٹی عام انتخابات میں تین صوبوں میں شکست سے دوچار نہیں ہوئی۔ صحافیوں سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء‘مضبوطی اور مارشل لاﺅں کیخلاف میدان عمل میں رہ کر جدوجہد کی ہے۔

ناہید خان