بیروزگاری کا خاتمہ اور عوام کے حقوق کا تحفظ پہلی ترجیح ہے: میاں مرغوب

بیروزگاری کا خاتمہ اور عوام کے حقوق کا تحفظ پہلی ترجیح ہے: میاں مرغوب

لاہور (خصوصی رپورٹر) پی پی 150سے مسلم لیگ(ن)کے نامزد امیدوار میاں مرغوب احمد نے گذشتہ روز سبزہ زار میں اپنے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں مہر اشتیاق احمد، وحید عالم خان، خواجہ عمران نذیر، حاجی نوید انجم، طارق گل سمیت سینکڑوں عہدیداروں وکارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں مرغوب احمدنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے، بے روزگاری کا خاتمہ اور عوام کے حقوق کا تحفظ میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ علاقہ میں سیوریج سسٹم اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بناﺅں گا۔ مہراشتیاق احمدنے کہا کہ لاہور میاں محمدنوازشریف اور میاں شہبازشریف کا قلعہ ہے۔ وحید عالم نے کہا کہ 22اگست (ن)لیگ کے شیروں کی کامیابی کا دن ہے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مشرف آمریت میں بھی اس علاقہ کے عوام نے مسلم لیگ(ن)کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا۔