بلال یاسین کے مختلف رمضان بازاروں کے دورے، اشیا کی کوالٹی اور قیمتیں چیک کیں

بلال یاسین کے مختلف رمضان بازاروں کے دورے، اشیا کی کوالٹی اور قیمتیں چیک کیں

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے اسلام پورہ، گلشن راوی، بیگم کوٹ، ہربنس پورہ، دہلی گیٹ، شادباغ، شالامارٹاﺅن، تاج پورہ، شاہدرہ، گلگشت کالونی، شادمان، مکہ کالونی، والٹن، نشتر کالونی اور ٹاﺅن شپ رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے دہلی گیٹ رمضان بازار میں سرعام سگریٹ نوشی کرنے پر ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔ بلال یاسین نے رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی سپلائی، کوالٹی اور قیمتوں کو چیک کیا اور خریداری کرنے کے لئے آنے والے صارفین سے رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی اور قیمتوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی۔